کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے، پاکستان کو متاثر کرے گا، اسد عمر
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون انتہائی خطرناک ہے جو پاکستان کو بھی متاثر کرے گا۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ 5 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی، پاکستان میں کورونا میں کمی آتی جا رہی ہے جس کی وجہ ویکسی نیشن ہے۔اسدعمر نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے اور پاکستان کو بھی متاثر کرے گا، مگر ویکسی نیشن اس کیلئے مؤثر ہوگی، پاکستان میں اومی کرون کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، اس حوالے سے دو سے تین ہفتے اہم ہیں، بچاؤ کا واحد راستہ ویکی نیشن ہے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنیوالے دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں۔



































Visit Today : 254
Visit Yesterday : 579
This Month : 4700
This Year : 68419
Total Visit : 173407
Hits Today : 8317
Total Hits : 946121
Who's Online : 7






















