صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات،،ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو
bbc news urdu نے Tuesday، 11 June 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی،جس میں وفاقی وزیر ِمنصوبہ بندی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی،آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں۔ صدر مملکت اور وزیرِ اعظم نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ،وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہِ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا،صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5646
Total Hits : 862011
Who's Online : 10





















