سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی،، گیارہ دہشت گرد ہلاک
bbc news urdu نے Tuesday، 11 June 2024 کو شائع کیا.
لکی مروت: آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی کے دوران گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ خیبر پختون کے شہر لکی مروت میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور صوبے دار میجر محمد نذیر کی شہادت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ہوا جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 516
Visit Yesterday : 513
This Month : 14739
This Year : 62575
Total Visit : 167563
Hits Today : 5688
Total Hits : 862053
Who's Online : 11





















