ہتک عزت قانون،،،پیپلز پارٹی پنجاب میں پاس ہونے والے ہتک عزت قانون کا حصہ نہیں: شرجیل میمن
bbc news urdu نے Monday، 10 June 2024 کو شائع کیا.
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں پاس ہونے والے ہتک عزت قانون کا حصہ نہیں بنی ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس بل گیا تو انھوں نے اس پر دستخط نہیں کیے، پیپلز پارٹی کبھی آزاد صحافت کے خلاف قانون نہیں لاتی، آزاد صحافت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے قتل میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑا جائے گا، پولیس نے نصراللّٰہ گڈانی قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، ولی بابر سمیت دیگر صحافیوں کے قاتل بھی پی پی پی حکومت نے گرفتار کیے، جان محمد مہر کے قاتل بھی جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔انہوں نے نصراللّٰہ گڈانی کے اہل خانہ کو1 کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5634
Total Hits : 861999
Who's Online : 12





















