لکی مروت میں پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید
راولپنڈی: ضلع لکی مروت میں پاک فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کیپٹن سمیت 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی نے جام شہادت نوش کیا۔شہید ہونے والوں میں سپاہی اسد اللّٰہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُر عزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5623
Total Hits : 861988
Who's Online : 8





















