نریندرمودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
نئی دہلی: نریندرمودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا جہاں ان کے ساتھ اتحادی حکومت کے 72 وزرا نے بھی حلف اٹھایا۔ صدارتی محل راشٹراپتی بھاون میں منعقدہ تقریب میں صدر دروپادی مورمو نے نریندر مودی سے حلف لیا اور تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم بننے کا ریکارڈ برابر کردیا، اس موقع پر خطے کے 7 ممالک کے رہنماؤں، بالی ووڈ اسٹارز، صنعت کاروں سمیت ہزاروں شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ نریندر مودی کے ہمراہ نئی اتحادی حکومت کے 72 وزرا نے بھی حلف اٹھالیا ہے، جن میں سے 30 کابینہ وزرا، 5 آزاد اور 36 وزرائے مملکت ہوں گے، جن کے قلم دان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 73 سالہ نریندر مودی نے یکم جون کو مکمل ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں اتحادیوں کے ہمراہ اکثریت حاصل کرکے ریکارڈ تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کا موقع حاصل کرلیا ہے



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5665
Total Hits : 862030
Who's Online : 10





















