ہتک عزت بل کے قانون کا نفاذ،،،صدر لاہور پریس کلب کا تمام اسمبلیز، حکومتی تقریبات، فنکشن، پریس کانفرنسز کے بائیکاٹ کا اعلان
bbc news urdu نے Saturday، 8 June 2024 کو شائع کیا.
لاہور: ہتک عزت بل کے قانون کے نفاذ پرصدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے تمام اسمبلیز، حکومتی تقریبات، فنکشن، پریس کانفرنسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ ہتک عزت بل کے قانون کے نفاذ پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انصاف کے لئے اعلیٰ عدالتوں کا رخ کریں گے، پرامن احتجاج ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، اس کو استعمال کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ اس طرح کے ہتک عزت بل آئین 1973 کے منافی ہے، جو ہمیں آزادی اظہار اور ہمارے پر قدغن لگاتا ہے، اس کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ارشد انصاری کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ صاحبہ آپ کے رائٹ اور لیفٹ والے چاہتے ہیں آپ جیل میں دوبارہ چلی جائیں، ہمارے پاس آپشن بہت کھلے ہیں، ہم عدالت جائیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5673
Total Hits : 862038
Who's Online : 8





















