اختربٹ جیسے تاجر وعوام دوست انسان کی وزارت صحت میں نامزدگی سے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہونگے:ھیلپرز بزنس فورم و قومی امن کمیٹی پاکستان
bbc news urdu نے Friday، 7 June 2024 کو شائع کیا.
ملتان : ھیلپرز بزنس فورم اور قومی امن کمیٹی پاکستان کے مرکزی راہنماؤں معظم وحید خواجہ ، غضنفرملک ، کلب عابد خان اور خواجہ دلشاد احمد نے مرکزی تاجرراہنما محمداختربٹ کے کوآرڈینیٹر وزارت صحت برائے جنوبی پنجاب بنائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کیمسٹ تاجروں کے درپیش سنجیدہ مسائل کے حل کیلئے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے انہوں نے مذید کہا اختربٹ جیسے تاجر وعوام دوست انسان کی نامزدگی سے حوصلہ افزا نتائج حاصل ہونگے اس دوران کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب وزارت صحت محمد اختربٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے حکومت اور تاجروں کے درمیان ہم آہنگی کے قیام اور درپیش سنجیدہ معاملات کا حل میری ترجیحات ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شہریوں اور تاجروں کو مایوس نہیں کروں گا بلکہ عوام کے ریلیف کیلئے ہرممکن کوشش کروں گا۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 513
Visit Yesterday : 513
This Month : 14736
This Year : 62572
Total Visit : 167560
Hits Today : 5625
Total Hits : 861990
Who's Online : 8





















