سیشن جج کنزیومرکورٹ ملتان کا اہم فیصلہ ، بوجہ غفلت قطر ایرویز کو 52لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کرنے کا حکم
ملتان ( صفدر بخاری سے ) ملتان کی ایک خاتون چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے کیس میں سیشن جج کنزیومرکورٹ ملتان نے قطر ایرویز اور کریم رحیم ٹریولز کو بوجہ غفلت، سستی، پیش ورانہ کارکردگی اور غیر مناسب رویہ پر خاتون کو ٹکٹ کی خریداری، ویزہ فیس، سفری اخراجات اور تلافی کی مد میں مبلغ 5257500 روپے 30 دن کے اندر ادا کرنے کا حکم جاری کیا ھے۔
تفصیل کے مطابق خاتون مس آمنہ جاوید چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور اسکے والد جنکا تعلق اسماعیلیہ مسلک سے ھے۔انکو پرنس آغا خان کی طرف سے ڈائمنڈ جوبلی تقاریب میں شرکت کے لئے پرتگال(Lisbon) مورخہ 10-11 جولائی 2018 کوبلایا گیا انہوں نے ملتان سے دوحہ اور دوحہ سے بارسلونا جانا تھا مگر قطر ایرویز کی طرف سے خاتون کو دوحہ سے بارسلونا ناجانے دیا گیا۔خاتون نے ڈائمنڈ جوبلی تقاریب جوکہ زندگی میں صرف اک بار ہی ممکن ھوتی ہیں۔شرکت نہ ہونے پر پاکستان واپس آکر کنزیومرکورٹ ملتان میں دعویٰ دائر کیا ۔سیشن جج ملتان
محمود ھارون خان نے فریقین کو سننے کے بعد مورخہ.24.11.2021 کو ایک تفصیلی فیصلے میں خاتون اوراسکے والد کو ٹکٹ کی مد میں مبلغ 125500.Rs ویزہ فیس میں مبلغ 12000،سفری اخراجات کے لیے مبلغ 1،20،000اور مبلغ 25 لاکھ فی کس زر تلافی ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے








































Visit Today : 208
Visit Yesterday : 579
This Month : 4654
This Year : 68373
Total Visit : 173361
Hits Today : 6781
Total Hits : 944585
Who's Online : 6





















