بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی درخواست دائر کردی
bbc news urdu نے Wednesday، 29 May 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی سمیت 500 ملزمان کے خلاف سانحہ 9 مئی کے 14 مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی، بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی درخواست دائر کردی جس پر سماعت کل ہوگی۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو، بشری بی بی سے ہفتہ وار ملاقات اور بشری بی بی کے خون کے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال سے کرانے کی استدعا بھی کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سےایڈووکیٹ محمد فیصل ملک نے درخواستیں دائر کیں جس پرعدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیے، درخواست پر کل 30 مئی کو سماعت ہوگی۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 68
Visit Yesterday : 541
This Month : 14832
This Year : 62668
Total Visit : 167656
Hits Today : 131
Total Hits : 862314
Who's Online : 7





















