ملتان پریس کلب میں ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے) کا اجلاس،،صدارت رؤف مان نے کی
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے) کا اجلاس ملتان پریس کلب میں ہوا جس کی صدارت رؤف مان نے کی ، اجلاس میں جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر نے ایجنڈہ پیش کیا بعدازاں مختلف امور زیر بحث لائے گئے ۔ اجلاس میں شرکاء کی مشاورت سے الیکشن کمیٹی 2024/25 کا اعلان کیا گیا۔ جس میں چیئرمین الیکشن کمیٹی طاہر ندیم اور اراکین میں عامر مشتاق اور زین العابدین شامل ہوں گے ۔ اس موقع پر ایوان نے اتفاق رائے سے مہر رضا سیال اور رانا بلال کو ممبر مجلس عاملہ نامزد کیا جس کی اراکین نے بھرپور تائید کی ۔اجلاس میں ایوان نے مزید کمیٹیوں کے قیام کے لئے صدر اور جنرل سیکرٹری کو مینڈیٹ تفویض کردیا اس موقع پر کہا گیا کہ صدر ایم یو جے رؤف مان اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال عنبر مشاورت کے بعد دیگر کمیٹیوں کا اعلان کریں گے ۔ صدر رؤف مان نے کہا کہ ایم یو جے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی کمیٹیوں کے قیام کے بعد ممبران کو ہر شعبے میں مسائل کے حل کے لیے متعلقہ کمیٹی اپنا کردار ادا کرے گی ۔ اجلاس میں سینیئر نائب صدر طارق انصاری ، فنانس سیکرٹری رانا عرفان السلام ، جوائنٹ سیکرٹری شاہد سعید مرزا ، صفدر بخاری ، تنویر گیلانی ، وسیم خان بابر اور عقیل چودھری نے شرکت کی ۔




































Visit Today : 65
Visit Yesterday : 541
This Month : 14829
This Year : 62665
Total Visit : 167653
Hits Today : 112
Total Hits : 862295
Who's Online : 7





















