ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی
راولپنڈی : خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، فوجی اور سول حکام نےبڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کہوٹہ کے 32 سالہ نائیک محمد اشفاق بٹ، ضلع پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک سید دانش افکار، لیہ کے 32 سالہ سپاہی تیمور ملک، باغ کے 22 سالہ سپاہی نادر صغیر اور خوشاب کے 23 سالہ سپاہی محمد یاسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے.نماز جنازہ میں شرکت کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور بھرپور قوت اور جذبے کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے قوم کے عزم کا اعادہ کیا، شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔




































Visit Today : 65
Visit Yesterday : 541
This Month : 14829
This Year : 62665
Total Visit : 167653
Hits Today : 110
Total Hits : 862293
Who's Online : 7





















