ملتان:  ہیلپرزبزنس سوسائٹی، پاکستان بزنس فورم اور جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، ملک قسورعںاس گرا ایڈوکیٹ، عمران چوہدری ایڈووکیٹ ، ملک اویس نانڈلہ ایڈووکیٹ ، سماجی راہنماء ملازم حسین کھیڑا، ملک اشفاق احمد سندیلہ اور کلب عابد خان نے کہا ملتان کینٹ اور شہربھر میں فلٹریشن پلانٹس کی بندش سے شہری شدیداذیت اور پریشانی سے دو چار ہیں حدتو یہ ہے سرکاری پانی کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف دہ صورت حال ہے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے لیکن متعلقہ ادارے صرف زبانی جمع خرچ اور فوٹو سیشن کی حدتک محدود ہوکر رہ گئے ہیں گرمی کی شدت اور ماحولیاتی آلودگی کے زمہ دار ترقیاتی ادارے ہیں سرسبزوشاداب باغوں کے شہر ملتان کو ٹمبر مافیا اور متعلقہ اداروں کے گٹھ جوڑنے انسانی زندگی کو اذیت سے دو چار کردیا ہے سول سوسائٹی اور تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتےہیں فلٹریشن پلانٹس کو ہنگامی بنیادوں پر بحال اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں استقبالیہ سے مرکزی تاجرراہنما شیخ محمد عرفان ، کفائت حسین صدیقی، راناشاہداحمد، سجاداحمدبھٹی اور خواجہ دلشاد احمد سمیت دیگر شریک تھے ۔