ملتان(صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کی سٹی نائب صد رملتان سنیعہ محبوب ایڈووکیٹ نے کہا پیپلز پارٹی ہی در حقیقت عوام کی پارٹی ہے اور عوام کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھتی ہے اور بھٹو شہید کی پارٹی نے ہمیشہ برے وقت میں غریبوں’ مزدوروں بیوائوں اور بے سہارا خواتین کیلئے بے پناہ کام کیے ہیں یہی مشن ہماری لیڈر محترم بے نظیر بھٹو شہید ہمیں دیا ہے محترمہ بے نظیر کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اب ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو نے قیادت سنبھال لی ہے اور وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں جس کے جلد غریب عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچیں گے اور غریب مظلوم عوام کو سکھ کا سانس آئے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملکی سلامیت اور عوام کی ترقی کیلئے کام کیا ہے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کا ہمیشہ مکمل ساتھ دیا ہے اور آج بھی بلاول بھٹو اور مخدوم یوسف رضا گیلانی جو کہ اعلیٰ پالیسی میکر ہیں۔ پیپلز پارٹی ورکرز کیلئے انہوں نے بہت شاندار پالیسیاں متعارف کروائیں گے انہوں نے صبح شام محنت کرکے مہنگائی بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی آنے والے دنوں میں ثابت کریں گے کہ آصف زرداری’ بے نظیر بھٹو شہید کا لال بلاول بھٹو عوام کیلئے بہت سی پالیسیاں وضع کریں گے جس سے عوام نہ صرف خوش ہونگے بلکہ عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ NA 148 میں علی قاسم گیلانی کی فتح اس چیز کی ضامن ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کا بے پناہ اعتماد ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ملتان میں کلین سویپ کیا ہے یہ ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان پیپلز پارٹی ملکی زمینی حقائق کو مانتی ہے اور درحقیقت یہی وہ پارٹی ہے جو عوام کا دکھ درد سمجھتی ہے اور غریب عوام کے ساتھ ہر لحاظ سے قدم با قدم کھڑی ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی اپنے ووٹرز ورکرز کو اکیلا نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی خیال رکھے گی۔