اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار چینی کمپنیوں کے  نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ان  سے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے ۔