اسلام آباد:  9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،انسداد دھشتگردی عدالت نےپولیس کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے سوالات اور تفتیش کی اجازت دے دی ہے،عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ویڈیو لنک کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیا،پولیس 27 مئی کو شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک پر تفتیش کرے گی۔