ہتک عزت بل،،،جماعت اسلامی اور صحافتی تنظیمیں حکومت کا ہتک عزت بل مسترد کرتی ہیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
لاہور :منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور صحافتی تنظیمیں ہتک عزت بل کو مسترد کرتی ہیں۔ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عام آدمی پر بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت کے پاس کوئی دلیل نہیں، حکومت چاہتی ہے طاقت کے ذریعے لوگوں کو کنٹرول کیا جائے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب تو امریکا میں بھی لوگوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، حکومت ہتک عزت قانون کو واپس لے اور پیکا قانون کو ختم ہونا چاہئے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا صحافتی تنظیموں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنائی جو خوش آئند ہے، حکومت نے بل کو واپس نہ لیا تو یہ بڑی غلطی ہو گی، غلطی کی اصلاح ہو سکتی ہے لیکن ایسا قانون قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی رائے سے نہیں آئی بلکہ مسلط کی گئی، حکومت کا ہتک عزت قانون قابل قبول نہیں، اگر آپ ہمیں روکیں گے تو پھر پورا پاکستان بولے گا۔




































Visit Today : 66
Visit Yesterday : 541
This Month : 14830
This Year : 62666
Total Visit : 167654
Hits Today : 121
Total Hits : 862304
Who's Online : 7





















