بہاولپور: بہاولپور صوبہ سمیت جمہوریت اور انسانیت کے دشمن کرونا،ڈینگی،سرطان سموگ سے زیادہ خطرناک ہے۔سال ہا سال سے پاکستان کے سوا بھارت،ایران،امریکہ،چین جاپان،فرانس دیگر سینکڑوں ممالک صوبوں کی قوت سے دنیا میں حکمرانی کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے رہنماؤں قاری مونس بلوچ مسز شمیم عباسی نے شعبہ نشر و اشاعت کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا بہاولپور سیکرٹریٹ کی برات پر صوبہ بحالی سے پہلے زوال کے سائے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے قاری مونس بلوچ راؤ جاوید عثمانی نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبوں کی قوت سے ترقی یافتہ ممالک کی طرح صوبہ بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر زنیرا بلوچ،سائرہ سعید،دعا خان ،علینہ اسلام اور انابیہ بلوچ بھی موجود تھیں۔