لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔  ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو گزشتہ سال 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔