تہران:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ ادا  کر دی گئی ،صدر ابراہیم رئیسی کیساتھ وزیر خارجہ اور دیگر کی بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  نے نماز جنازہ پڑھائی۔ ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں کی جائیگی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف مرحوم صدر سید ابراہیم رئیسانی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے