ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر عالم اسلام کا سرمایہ تھے ان کا خلا صدیوں پورا نہ ہو سکے گا : سید رضی جعفر نقوی
ملتان (صفدربخاری سے) وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں کی ازادی اور خطہ میں امن و امان کے قیام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ابراہیم رئیسی عالم اسلام کا سرمایہ تھے ان کا خلا صدیوں پورا نہ ہو سکے گا ایرانی صدر اور دیگر جاں بحق مرحوم کے سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ اختر حسین سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر بشارت عباس قریشی،مولانا تنویر حسین بھی موجود تھے جبکہ علامہ اختر حسین نسیم نے کہا کہ پاکستان کا دیرینہ دوست ہیں اور پوری پاکستانی قوم ایرانی قوم کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں غمگسار ہے ایرانی صدر کی پاکستانی قوم کے ساتھ والہانہ محبت تھی جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا اج پوری پاکستانی قوم کی آ نکھ ابراہیم رئیسی اور دیگر جاں بحق افراد پر اشک بار ہے اور اس سلسلے میں وفاق علماء شیعہ کے زیر اہتمام مرحومین کے سوگ میں یوم سوگ منایا گیا جبکہ وفاق علماء شیعہ پاکستان کے زیر اہتمام ابراہیم رئیسی اور دیگر جان بحق مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔




































Visit Today : 471
Visit Yesterday : 541
This Month : 15235
This Year : 63071
Total Visit : 168059
Hits Today : 1749
Total Hits : 863932
Who's Online : 5





















