حق نہ دیا گیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی دھمکی
پشاور : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ اگر حق نہ دیا گیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔ آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 28 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو قید میں رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں، ان کی ہمت جواب دے چکی ہے، مئی کا مہینہ فیصلہ کن مہینہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’غلط کرنے والوں کو بھی معلوم ہے کہ وہ ٹھیک نہیں کررہے، اب بھی وقت ہے کہ غلط کرنے والی اپنی اصلاح کریں اور ہمیں اشتعال دلانے سے گریز کریں، ہم جواب دیں گے تو اس میں بھی ہمارا نقصان ہے اور نہ دیا تب بھی خمیازہ ہی بھگتنا ہوگا۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا ہے لہذا ایسے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، ہم نہیں چاہتے کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے ہمارے اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہو کیونکہ یہ ادارے ہمارے ہیں اور ان کے بارے میں نفرت پیدا ہو یہ برداشت نہیں کریں گے۔




































Visit Today : 459
Visit Yesterday : 541
This Month : 15223
This Year : 63059
Total Visit : 168047
Hits Today : 1634
Total Hits : 863817
Who's Online : 1





















