ججز کو دھمکی آمیز خطوط،،،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
bbc news urdu نے Thursday، 25 April 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر کاز لسٹ جاری کردی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 30 اپریل ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو ازخود نوٹس لیکر پہلی سماعت کی تھی اور پہلی سماعت کے تحریری حکمنامہ میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ بھی لکھا تھا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ تمام ججز بینچ میں موجود ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے 25 مارچ کو جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔
ٹیگز:-


































Visit Today : 480
Visit Yesterday : 541
This Month : 15244
This Year : 63080
Total Visit : 168068
Hits Today : 1808
Total Hits : 863991
Who's Online : 4





















