طالبان نے خواتین فنکاروں کےٹی وی ڈراموں میں کام پرپابندی لگا دی
www.bbcnewshd.com نے Monday، 22 November 2021 کو شائع کیا.
کابل: افغانستان میں طالبان نے ٹی وی ڈراموں میں خواتین کودکھانے پرپابندی عائد کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاوراسکرین پرآنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق توہین مذہب کرنے والے کامیڈی اورانٹرٹیمنٹ کے پروگراموں پربھی پابندی ہوگی۔طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔طالبان نے رواں سال اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 312
Visit Yesterday : 536
This Month : 848
This Year : 64567
Total Visit : 169555
Hits Today : 3163
Total Hits : 878875
Who's Online : 4




















