مظفرگڑھ : صحافی سماجی برائیوں ، ظالموں ،غاصبوں کے خلاف مظلوم طبقوں کے لیئے خدائی خدمت گار اور رضاکارانہ جذبوں سے سرشار ہوتا ہے سینئر صحافی عبد السمیع خان نے مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع میں جاگیرداروں کے مقابل ہر مظلوم غریب مزدور کسان کی آواز کو تقویت دی ان کی وفات سے مزدور کسان مظلوم طبقے ہمدرد صحافتی شخصیت سے محروم ہو گئے ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھو کھر نے ساتھیوں کے ہمراہ مظفرگڑھ میں ان کی تعزیت کی اس موقع پر ان کی صحافتی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا بعد ازاں غازی احمد حسن کھو کھر محکمہ زراعت مظفرگڑھ کے فورمین چوہدری محمد اکرم کے والد کی نماز جنازہ ادا کی اور لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا