شاہ رکن عالم سے سرکردہ شخصیات کا امیدوار این اے 149 مہر مظہر عباس کات کی مکمل حمایت کا اعلان
ملتان : شاہ رکن عالم سے سرکردہ شخصیات نے امیدوار این اے 149 مہر مظہر عباس کات کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ملک عاشق حسین اعوان کی رہائش گاہ پر معززین کا کٹھ ہوا جس میں رانا فیضان، رانا خاور ،رانا سجاد، ڈاکٹر محمد عمر، شہزاد نور، رانا معظم اور ملک عاشق حسین اعوان سمیت دیگر سرکردہ شخصیات شامل تھیں اس موقع پر تمام شخصیات نے امیدوار برائے ایم این اے این اے 149 مہر مظہر عباس کات کی حمایت کا اعلان کیااور شاہ رکن عالم سے مہر مظہر کات کو بھاری لیڈ سے کامیاب کروانے کا عہد کیا۔اس موقع پر چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک و امیدوار NA 149 مہر مظہر عباس کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی غیور عوام باشعور ہیں وہ کسی بھتہ خور یا سرمایہ دار کے دھوکے میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ مجھے ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں عامر ڈوگر اور جہانگیر ترین کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ٹی وی پر یا عوام کے سامنے بیٹھ کر میرے ساتھ مناظرہ یا مذاکرہ کریں پھر ملتان کی عوام فیصلہ کریں کہ ووٹ کا حق دار کون ہے ۔مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ ملتان کی غیور عوام بھی عامر ڈوگر اور جہانگیر ترین کو میرے ساتھ مذاکرہ کرنے کے لیے مجبور کریں تاکہ لوگوں کو ان کی اصلیت کا پتہ چل سکے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ یہ سب تخت لاہور کے غلام ہیں اور غلام کبھی سرائیکی وسیب کے حقوقِ کی بات نہیں کر سکیں گے۔مہر مظہر کات نے این اے 149 کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملتان سمیت سرائیکی وسیب کے لوگوں کے حقوقِ کے لیے آٹھ فروری کو مجھے ووٹ دیں اور حقہ پر مہر لگا کر بھتہ خوروں اور سرمایہ داروں کو شکست فاش دیں ۔




































Visit Today : 258
Visit Yesterday : 634
This Month : 15656
This Year : 63492
Total Visit : 168480
Hits Today : 5463
Total Hits : 870629
Who's Online : 5




















