جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے بیٹے قاسم خان سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی قرار دے دیا
bbc news urdu نے Thursday، 25 January 2024 کو شائع کیا.
لندن : عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف برطانوی فلمساز جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے بیٹے قاسم خان سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جمائما گولڈ سمتھ نے قاسم خان نامی صارف کے اکاؤنٹ کو ری شیئر کیا اور اس کی حقیقت بھی بتا دی۔ انہوں نے مذکورہ جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے رپورٹ کرنے کا بھی کہا۔
ان کے بیٹے قاسم خان کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابی مہم کے آغاز کی درخواست کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ برطانوی فلمساز سوشل میڈیا صارفین سے جس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کا کہہ رہی ہیں وہ پہلے سے تصدیق شدہ یعنی بلیو ٹک کا حامل ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 0
This Month : 217
This Year : 63936
Total Visit : 168924
Hits Today : 931
Total Hits : 872745
Who's Online : 8




















