عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان اکثریت حاصل کرکے پارلیمنٹ میں جائے گی: کرامت علی شیخ
ملتان(صفدربخاری سے ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرکے پارلیمنٹ میں جائے گی کیونکہ ایم کیو ایم نے پاکستان کی تاریخ میں ثابت کیا ہے کہ اسے جب بھی ایوان میں جانے کا موقع ملا ہے عوام کی خدمت کی کراچی دنیا کے 60 بڑے ممالک سے بڑا شہر ہے کراچی کی تقدیر بدل ڈالی ایم کیو ایم پاکستان اج بھی ملک کی بڑی جمہوری جماعتوں میں شامل ہے انشاءاللہ عام انتخابات میں ایم کیو ایم کراچی میں بھی واضح اکثریت حاصل کرے گی لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن اف پاکستان ایم کیو ایم پاکستان کے عوامی نمائندوں اور کارکنوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے اور ایم کیو ایم کے عوامی نمائندوں کو سیکورٹی دی جائے انہوں نے کہا کہ عوام عام انتخابات میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو ہی اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں جاگیردار۔ وڈیرہ اور سرمایہ دارانہ نظام نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اج ملک کی معیشت کی بدحالی کا ذمہ دار وہی جاگیردار۔ وڈیرہ اور سرمایہ دارانہ نظام ہے جس کی وجہ سے ملک کے 26 کروڑ سے زائد غریب عوام اج معاشی بدحالی کا شکار ہیں اج عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ سے سپورٹ کریں جو حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔







































Visit Today : 217
Visit Yesterday : 0
This Month : 217
This Year : 63936
Total Visit : 168924
Hits Today : 924
Total Hits : 872738
Who's Online : 8




















