لاہور: عام انتخابات کے قریب آتے سیاسی مخالفین کی جانب سے ایک دوسرے پر لفظی تیروں کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے۔ لیگی رہنما سعد رفیق کا اپنےبیان میں کہنا ہے کہ ‏سندھ کا خون چوسنے والوں کو چوتھی بار مسلط کیا گیا تو ترقی کا خواب پورانہیں ہوگا،کوشش ہے سادہ اکثریت حاصل کر لیں۔انتخابی مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں،وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بھی تنقید کرنا نہ بھولے، کہاعمران نیازی اپنی انتقامی سیاست کا مزا چکھ رہے ہیں،کاش وہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش نہ کرتے ۔