ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے عوام روایتی سیاستدانوں کی بجائے مڈل کلاس امیدواروں کو ووٹ دیں: کرامت علی شیخ
ملتان(صفدربخاری سے) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ۔پنجاب افس سیکریٹری عمر علی اغا نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر تبدیلی مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوانوں میں جانے سے ہی ممکن ہے اگر نئی نسل کا مستقبل بہتر بنانا ہے تو ملک کے جاگیردار وڈیرا سرمایہ داروں کی بجائے مڈل کلاس کو اگے لانا ہوگا کیونکہ مسائل عام ادمی نے ہی حل کرنے ہیں نہ کہ امراء طبقے نے جن کی قیادت نے گزشتہ 76 سال سے عام ادمی کے مسائل کے حل کی بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کو ترجیح دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ازاد کشمیر کے ذمہ دار بیرسٹر خالد فاروق محترمہ `نسرین باجی اور ساؤتھ پنجاب کے صدر ایاز علی شیخ شاہد عوامی ممبر پنجاب کمیٹی جنرل سیکرٹری وصی حیدر سمیت مرزا شرافت علی ۔ وائس پریزیڈنٹ جنوبی پنجاب احمد علی شیخ سے کی گئی ملاقات میں کہا انہوں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے عوام روایتی سیاستدانوں کی بجائے مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو ووٹ دے کر حقیقی ذمہ داری کا مظاہرہ پورا کریں نہ کہ کرپٹ سیاست دانوں کو سپورٹ کریں جنہوں نے سوائے مسائل کے گھن چکر کے سوا اور کچھ نہیں دیا ۔






































Visit Today : 257
Visit Yesterday : 634
This Month : 15655
This Year : 63491
Total Visit : 168479
Hits Today : 5452
Total Hits : 870618
Who's Online : 6




















