ملتان کسٹم انفورسمنٹ ٹیموں کی ریکارڈ کاروائیاں،،کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ملک پوڈر و دیگر نان کسٹم پیڈ سامان تحویل میں لےلیا گیا
ملتان(صفدربخاری سے) کسٹم کلکٹر ملتان سید عمران سجاد بخاری کی ملتان کلکٹریٹ تعیناتی کے پہلے دو دنوں کے دوران کسٹم انفورسمنٹ ٹیموں کی ریکارڈ کاروائیاں کسٹم سکواڈ نے دو دنوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ملک پوڈر و دیگر نان کسٹم پیڈ سامان تحویل میں لے کر کسٹم ویئر ہاوس منتقل کردیا ہے ذرائع کے مطابق کلکٹرکسٹم سید عمران ساجد بخاری کی ہدایت پرکلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ ونگ نے ڈپٹی کلکٹر حرا خان اور اسسٹنٹ کلکٹر مریم جمیلہ کی نگرانی میں نومبرکے پہلے 2 روز میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان ، گاڑیاں ضبط کرلیں، سمگل شدہ سامان میں 626 تھیلے وے پاوڈر، 2 نان کسٹم گاڑیاں ، ایک لینڈ کروزرجیپ کو بھی تحویل میں لے لیا ۔ جبکہ سپرنٹنڈنٹ رانا غلام
مجتبی کی جانب سے کسٹم موبائل سکواڈ سمیت انسداد سمگلنگ ونگ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایرانی ڈیزل اورکرنسی کی نقل وحرکت پرنظررکھیں، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیرٹوانہ اور ممبرکسٹم آپریشن زیبا حئی اظہر نے کسٹم ملتان کے افسران و سٹاف کی نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کسٹم ملتان سمگلروں کے خلاف اپنی کاروائیوں کو مزید موثر و بہتر بنائیں گے تاکہ ملک سے سمگلنگ اور سمگلروں کا خاتمہ کیا جاسکے
.




































Visit Today : 258
Visit Yesterday : 634
This Month : 15656
This Year : 63492
Total Visit : 168480
Hits Today : 5463
Total Hits : 870629
Who's Online : 5




















