قلات سےایم ڈی مینگل کے رپورٹ کےمطابق،گزشتہ دنوں فینکس اکیڈمی قلات اور پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک ,کوئٹہ چیپٹر کے زیر اہتمام انگریزی زبان میں تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خاص سماجی ورکر اور محکمہ تعلیم سے وابستہ ٹیچر راشدہ ہارون تھی،تقریری مقابلے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خلاف طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ معاشرے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ تقریری مقابلے میں فینکس اکیڈمی کے بیس سے زاہد طالبات نے انگریزی زبان میں اپنی اپنی تقاریر پیش کیے,جبکہ دیگر مقررین میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر یوسف بلوچ، ابراہیم بلوچ، فضل فرشاد اور قیوم بلوچ بھی شامل تھے۔تقریری مقابلے کے اختتام پر حصہ لینے والے طالبات کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا,۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشدہ ہارون نے کہا کہ, ہمیں اپنے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کرنی چاہیے, اور معاشرتی مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے, اس دوران انہوں نے فینکس اکیڈمی اور سکول کی خدمات کو کو بھی سرہایاہے