عوام کو میرٹ کی بنیاد پر انصاف مہیا کیا جا رہا ہے جام سجاد حسین
قائم پور(سپیشل رپورٹر)جرائم پیشہ منشیات فروش اور قبضہ مافیا گروپ کے خلاف ڈی پی او بہاولپور کی ہدایت پر خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے مہم کے دوران پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر منشیات اور جرائم پیشہ لوگوں کو گرفتا ر کر لیا ہے یہ بات تھانہ قائم پور کے ایس ایچ او جام سجاد حسین نے علاقہ کے معززین سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ صدر مرکزی پریس کلب قائم پور ملک سعید چنڑ کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ سے منشیات فروشوں قبضہ مافیا گروپ اور جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف مہم میں علاقہ کے عوام تعاون کریں انہوں نے کہاکہ تھانہ میں ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے اور عوام کو میرٹ کی بنیاد پر انصاف مہیا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف مہم کو ناکام بنانے کے لیئے چند شرپسند عناصربلیک میل اور غلط پراپگنڈا کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پولیس کے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ جرائم کا خاتمہ ہو سکے اس موقع پر صدر مرکزی پریس کلب قائم پور ملک سعید چنڑ نے ایس ایچ او کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔



































Visit Today : 427
Visit Yesterday : 541
This Month : 15191
This Year : 63027
Total Visit : 168015
Hits Today : 1316
Total Hits : 863499
Who's Online : 3





















