پاکپتن سے محمد احمد کی رپورٹ کے مطابق، تھانہ ڈلوریام کے علاقہ چک نمبر 91 ڈی میں چوری کی واردات،چور،غریب محنت کش پیربخش نامی شخص کے گھر سے گندم سمیت نقدی رقم بھی لے اڑے،پیر بخش کے بیان کے مطابق، جب تھانہ ڈلوریام میں چوری کی بابت درخواست دی گئی، تو پولیس ملزمان کے ساتھ سازباز ہو گئی، پیربخش کو اور ملزمان کو 7,51 لگا کر جیل بھیجوا دیا گیا،غریب محنت کش دیہاتی پیر بخش کی، وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن ،اور اعلیٰ حکام سمیت تمام متعلقہ اداروں سے انصاف کی پرزور اپیل