ملتان (صفدربخاری سے)ملتان سمیت  پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے ملتان ، لاہور، نوشہرہ، سوات، بنوں، ڈی آئی خان،اسلام آباد، لوئر دیر ، اپر دیر، دیامر ، چلاس، روالپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اورپشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے ، زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 جبکہ مرکزافغانستان اور تاجکستان  کے بارڈر کے قریب کوہ ہندو کش سلسلہ میں 196 کلو میٹر زیر زمین تھا۔