بوریوالا سے محمد احمد کی رپورٹ کے مطابق،شہروں کی طرح ساہوکا میں سابق صدر انجمن حیدریہ ساہوکا ،سید شفاعت حسین شاہ کے گھر اور چک نمبر 315ای بی صدر انجمن قصر سجاد ذوالفقار علی جھبیل کے گھر وں سے 10ویں محرم کا شبیہ ذوالجناح کےمرکزی جلوس برآمد ہو،کراپنے روایتی راستوں پر ہوتے ہوئے عزادار وں کی زنجیر زنی ۔نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو پرسہ دیتے ہوئے، ذاکر اہلبیت شہداء کربلا کی شہادت بیان کی شہدا کربلا کی یاد میں، جگہ جگہ پانی اور دودھ کی سبیلیں لگاکر شہداء کربلا کے ساتھ عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا،۔جلوس کےداخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تاریں لگا کر راستوں کو محفوظ کیا گیا ،اور پولیس کے جوان جلوسوں کی نگرانی کرتے ہوئے ،جبکہ محکمہ صحت۔پیرا میڈیکل سٹاف۔بلدیہ اور ریسکیو1122 کا عملہ بھی جلوس کے ساتھ ساتھ۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے صدر انجمن حیدریہ ساہوکا زین حسین شاہ کی قیادت میں امام بارگاہ حیدریہ ساہوکا، اور انجمن قصر سجاد کے صدر ذوالفقار علی جھبیل کی قیادت میں جلوس امام بارگاہ قصر سجاد چک نمبر 315ای بی پراختتام پذیر ہوگئے۔۔