بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب، بلاول بھٹو دبئی پہنچ گئے
کراچی (چوہدری عمر حیات) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ دورے میں وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا۔دبئی میں وزیر خارجہ مادام تساؤ میں پہلی پاکستانی شخصیت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ کا دورہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے مضبوط روابط ، تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



































Visit Today : 381
Visit Yesterday : 541
This Month : 15145
This Year : 62981
Total Visit : 167969
Hits Today : 846
Total Hits : 863029
Who's Online : 5





















