کورنگی کی فیکٹری میں زوردار دھماکا؛11 مزدور زخمی
کراچی(چوہدری عمر حیات) کورنگی کے علاقے پی این ٹی کالونی میں ایک کارخانے میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث چھت گرگئی اور ملبے تلے دب کر 11 مزدورزخمی ہوگئے۔ صنعتی ایریا تھانے کے علاقے پی این ٹی کالونی گیٹ نمبر ایک کےقریب قائم کارخانے کی چھت گرگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس،فائر بریگیڈ اورریسکیوادارے کے اہلکارموقع پرپہنچ گئے۔امدادی کاموں کے دوران ملبے تلے دبے 11 مزدروں کونکال کر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک مزدور کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کی شناخت 18 سالہ کامران،20 سالہ علی دینو،25 سالہ سجاد،45 سالہ افتخار،25 سالہ عباس، 20 سالہ شمشاد، 23 سالہ غفار اور انتظار، 18 سالہ پیرن،عاشق اور 35 سالہ عبدالقدوس کےنام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ کارخانے میں بیکری کی اشیاء تیار کی جاتی ہیں اورکارخانے میں مجموعی طور پر 14 مزدور کام کرتے ہیں۔




































Visit Today : 401
Visit Yesterday : 541
This Month : 15165
This Year : 63001
Total Visit : 167989
Hits Today : 979
Total Hits : 863162
Who's Online : 4





















