نگراں حکومت کےاختیارات سے متعلق بل پرہم نےووٹ نہیں دیا، بل کی مزمت کی ہے: فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ سینیٹ سے پاس ہونے والے نگراں حکومت کےاختیارات سے متعلق بل پرہم نےووٹ نہیں دیا،ہم نے بل کی مزمت کی ہے۔ مرادن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ضروری ترامیم کرواکرنگراں حکومت کےاختیارات کابل پاس کروایاگیا،تاثردیاجارہاہےنگراں حکومت کواختیارات کےبل پرہم نےحمایت کی، ہم نے اس بل پر ووٹ نہیں دیا بلکہ اس کی مزمت کی ہے،ہم نےکہانگراں حکومت کواختیارات نہیں دیں گےجو منتخب حکومت کو ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 60 دن کے اندر الیکشن ہونے چاہئیں، جس کے بعد نئی منتخب حکومت آئے اور ملکی معاملات کو آگے لیکر چلے، اگر اتحادی جماعتیں 90 دن میں الیکشن کرانا چاہتی ہیں تو اس کیلئے بھی تیار ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجمہوریت کےلیےقربانیاں دی ہیں،90لاکھ خواتین بی آئی ایس پی سےمستفیدہورہی ہیں،بی آئی ایس پی کےمستحق افرادکو9ہزارروپے دیےجارہےہیں، بینظیربھٹونے کارکنان اورجمہوریت کےلیےقربانی دی،پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہید بینظیر کا خواب پورا کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج حسینیت کی فتح اور یزیدیت کی شکست کا دن ہے، پیپلز پارٹی کےعہدیداروں اور کارکنوں نے ہمیشہ باطل کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی ایک تاریخ ہے




































Visit Today : 444
Visit Yesterday : 541
This Month : 15208
This Year : 63044
Total Visit : 168032
Hits Today : 1473
Total Hits : 863656
Who's Online : 7





















