حکومت سے مذاکرات، پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے موخر کردی
کراچی : وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کے پٹرول پمپس مالکان سے مذاکرات میں پیش رفت سامنے آگئی، پمپس مالکان نے ہڑتال دو دن کیلئے موخر کردی ہے۔ مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دن بعد پھر مذاکرات کا امکان ہے۔خیال رہے کہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک پٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کیلئے کراچی آئے تھے۔پٹرولیم ڈیلرز نے منافع کی شرح کے معاملے پر کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا اندیشہ پیدا ہوگیا تھا۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تحفظات پر وزیر پٹرولیم کو آگاہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، حکومت نے منافع کی شرح 2 اعشاریہ 40 فیصد رکھی جو منظور نہیں ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے تھا ایرانی اور سمگل شدہ پٹرول سے ہماری سیل 30 فیصد گر گئی ہے، تحفظات دور ہونے تک پٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔




































Visit Today : 307
Visit Yesterday : 536
This Month : 843
This Year : 64562
Total Visit : 169550
Hits Today : 3093
Total Hits : 878805
Who's Online : 29




















