ماہ محرم کے دوران جلوس روٹس پر ہنگامی بنیادوں پر سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے: ماریہ جبین خان
ملتان: کینٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر ماریہ جبین خان نے سی بی ایم آفس میں ممبران امن کمیٹی ، لائسنسداران جلوس عزاداری و محرم ورکس کمیٹی کےساتھ منعقدہ میٹنگ کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ماہ محرم کے دوران جلوس روٹس پر ہنگامی بنیادوں پر سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی مرمت کا کام کیا جارہا ہے عاشورہ محرم کےدوران کینٹ بورڈ شعبہ سینی ٹیشن، انجینئرنگ برانچ اور انفورسمنٹ سیل ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں 24 گھنے کینٹ بورڈ ٹیمیں الرٹ اور جلوسوں کے ھمراہ ڈیوٹی دینگے کسی بھی شعبہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے مذیدکہا انتظامیہ، پولیس اور ممبران امن کمیٹی،لائسنسداران کے ساتھ مل کر بہتر ورکنگ ریلیشن شپ کے ذریعے فرائض سر انجام دیےجائنگے میٹنگ میں ڈی ایس پی کینٹ سرکل راو¿ محمد طارق ،اسسٹنٹ سیکرٹری رخسانہ اعوان ، ممبران کینٹ بورڈ و امن کمیٹی محمدیعقوب شیرا ، شیخ عبد الوحید ، اختررسول، صدر جنوبی پنجاب امن کمیٹی سید اصغر عباس نقوی، سیکرٹری جنرل کینٹ معظم وحید خواجہ ، صدر انجمن تاجران صدر بازار چوہدری محمود علی ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، صدر امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان ، جنرل سیکرٹری کینٹ ومتولی امام بارگاہ سیدعلی اصغر رضوی ، تنویرعباس، سلیم احمد،محمد ارشد شاہ، خواجہ دلشاد احمد ، باسط توقیر انصاری ، طاہر انصاری ، محمد اشرف، شیخ رضوی ، ملک ناصرحسین، جمیل عباسی ودیگرشریک تھے




































Visit Today : 459
Visit Yesterday : 541
This Month : 15223
This Year : 63059
Total Visit : 168047
Hits Today : 1630
Total Hits : 863813
Who's Online : 1





















