تحریر۔۔ مخدوم محمود مستوارقلندر

مرشد کا کام حجابات اٹھا دینا مکان و لا مکان عرش جنت جہنم دیکھا دینا سیر کرادینا مشکلات کو ایک ہی نگاہ سے ختم کردینا بالکل نہیں ہوتا ہے۔پہلے لفظ مرشد کی بنیادی تشریح و معنی سمجھنا بہت ضروری ہیں۔مرشد درست سیدھا راستہ بتانے والے کو کہا جاتا ہے۔کیا آپ کو لگتا ہے صرف راستہ دکھانا بتا دینا کوٸ معنی نہیں رکھتا؟ اگر آپ سفر کے دوران کسی سے اپنی منزل کا راستہ پوچھتے ہیں اور وہ آپ کوغلط سمت کی طرف رہنماٸ کردے تو کبھی اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکیں گے۔علم اور اس پر عمل خود کرنا ہوتا ہے۔محنت مشقت ریاضت امتحان خود کرنا ہوتے ہیں۔لیکن اگر یہ تمام علم اور محنت غلط طریقے اور غلط سمت میں کیا جاۓ گا تو منزل بھی نہیں ملے گی وقت الگ ضاٸع ہوگا۔اگر اپنے علم پر عمل اور محنت کا یہ سفر درست رہنماٸ سے درست سمت میں جاری رکھا جاۓ گا تو ہی کامیابی بھی ممکن ہوگی۔
یہ درست سمت کی طرف رہنماٸ وہی دے سکتا ہے جو پہلے سے اس راستے کو جانتا ہوگا۔اسی درست رہنماٸ کے لیے مرشد بنایا جاتا ہے۔اور خود کو اسکے ہاتھ پر بیعت کیا جاتا ہے۔جیسی رہنماٸ وہ دیتا ہے ویسی گزارنی ہوتی ہے۔