کراچی :الائینس آف گرین ویلی ایلاٹیز ایسو سی ایشن کے صدر محمد اکرم حیات, جنرل سیکریٹری محمد حسن مسعود پریذیڈنٹ ایم ڈی اے ڈویلپمینٹ فورم اور جوائنٹ سیکریٹری عدنان محمود کی قیادت میں مورخہ 17 جولائی سنہ 2023 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب کردہ یونین کونسل نمبر 9 شاھ مرید کے چیئرمین شاھ جہان خاصخیلی صاحب، وائس چئیرمین رفیق جوکھیو اور پریذیڈنٹ محبوب علی جوکھیو سے ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں مین روڈ کی مرمت، نئی سڑک بنانے اور گڈاپ ٹاؤن کے لئے بجٹ سینکشن کروانے پر ایم پی اے محمد ساجد جوکھیو صاحب کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔الائینس آف گرین ویلی ایلاٹیز کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسل 9 شاھ مرید گڈاپ ٹاون کے تمام فلاحی کاموں کو سراہا اور اسٹاف رپورٹر کو بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے منتخب کردہ امیدوار ایم پی اے محمد ساجد جوکھیو صاحب، چیئرمین اور وائس چیئرمین بےباک لیڈر ہیں اور ان کی ٹیم باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے پریذیڈنٹ آصف علی زرداری صاحب کا خواب “ہمارا کراچی ہماری ذمہ داری” کو پورا کرنے کے لئے شب و روز ایک کرکے اسکو سچ کر دکھایا ہے۔الائینس آف گرین ویلی ایلاٹیز ایسو سی ایشن کے صدر محمد اکرم حیات اور جنرل سیکریٹری محمد حسن مسعود نے چیئرمین اور نائب چیئرمین کو بتایا کہ اگوا ایک فلاحی تنظیم ہے جو کہ خصوصی طور پر گڈاپ ٹاؤن اسکیم 45 کے اطراف میں ڈویلپمینٹ اور لیز کے مسائل حل کروانے کے لئے کوشاں رہتی ہےآج کی ملاقات کا مقصد ایم پی اے محمد ساجد جوکھیو صاحب اور یونین کونسل 9 شاھ مرید کے چیئرمین و وائس چیئرمین کو رکن الدین گروپ کے پروجیکٹ گرین ویلی اور اس کے اطراف میں بیرونی ڈیویلپمینٹ کے کاموں کی طرف توجہ دلوانا مقصود ہے، گرین ویلی کے اطراف میں متعلقہ اداروں کی غفلت کی وجہ سے بیرونی ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے بہت سے رہائشی پروجیکٹ اور سوسائیٹیز میں اندرونی ڈیویلپمینٹ کا کام بھی عرصہ دراز سے تعطل کا شکار ہیں، گڈاپ ٹاون کا یہ خطہ متعلقہ اداروں کی عدم توجہ کی وجہ سے حق تلفی کا شکار ہے، جس کی بنیاد پر ڈویلپمینٹ اور مختلف ترقیاتی کام جن میں بجلی, پانی, گیس, پانی کی نکاسی اور مین شاہراوں کی مرمت اور دیگر کاموں تاخیر رہی ہےاگوا کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ اگر اس خطہ میں ترقیاتی اور ڈیویلپمینٹ کے کاموں کو شروع کروا دیا جائے تو شہر قائد کی عوام کو روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اس کے علاوہ پراپرٹی کی قیمتوں اور کرائے کے مکانوں میں رہنے کی تکلیف دہ پریشانی کا جو سامناکرنا پڑتا ہے, اس سے نجات مل جائے گی اور انشاءاللہ عوام کو اچھی اور سستی رہائشی سہولیات آسانی سے میسر ہونے کا امکان بڑھ جائے گاآج شہر قائد کراچی کے باسی با لخصوص گڈاپ ٹاون کے رہائشی پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارں کو منتخب کر کے فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے تمام نمائندے عوام الناس کے دلوں کو جیتنا جانتے ہیں۔ یہ منتخب نمائندے لوگوں کے مسائل حل کرنے کےلئے ان ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں اور مسائل کو حل کروانے کے لئے عوام الناس سے محبت اور شفقت کے ساتھ رابطے استوار کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔جنرل سیکریٹری محمد حسن مسعود صاحب نے ایم پی محمد ساجد جوکھیو صاحب، چیئرمین اور نائب چیئرمین صاحب کو مین روڈ مکمل کروا کے اس کا سنگ بنیاد رکھنے اور 14 اگست پر پرچم کشائ کے حوالے سے ایک میگا ایونٹ کو منعقد کروانے کے لئے الائینس آف گرین ویلی ایلاٹیز ایسوسی ایشن کی طرف سے مل کر بھرپور تعاون اور کامیاب بنانے کی یقین دہانی کروائی۔الائینس آف گرین ویلی ایلاٹیز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد حسن مسعود صاحب نے اس میگا ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ صاحب اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب صاحب کو بلانے اور ان کے دست مبارک سے اس پروگرام کو چارچاند لگانے کے لئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔اگوا کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور اس کے فرض شناس جیالے ایک اچھی اور مخلص ٹیم کے ساتھ الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد بھی پر عزم اور سرگرم دکھائی دیتے ہیں ۔چاہےاسمبلی ہو یا شہر قائد کی سڑکیں ہر جگہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کی کابینہ اور کارکن پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔اللہ پاک سے دعا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب یو سی دیہہ شاھ مرید کے عہدیداران اور ان کی ٹیم کو ہمت و استقامت عطا فرمائے اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطاء فرمائے اور پوری ٹیم کو اللّٰہ پاک ہر بری نظر سے بچا کر اپنے خاص حفظ و امان میں رکھے۔آمین الہی آمین