بوریوالا سے حسن علی خالد کی رپورٹ کے مطابق، کسان دشمن پالیسیوں پر کسانوں کا 25 جولائی سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ، تحصیل دفتر میں مقامی رہنماؤں نے مقامی سطح سے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا، پاکستان کسان اتحاد کے چئیرمین چوہدری خالد حسین باٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس، مقامی دفتر میں منعقد ہوا ،جس میں کسان دشمن پالیسیوں پر اپنے حقوق کے لیے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،تحریک کا آغاز 25 جولائی کو چئیرمین خالد حسین باٹ کی زیر قیادت 10 بجے صبح بورےوالا سے کیا جائے گا،واپڈا کا ظلم یونٹ ریٹ 40 روپے سے تجاوز کر چکا ہے ،کھادوں کے ریٹ میں آئے روز اضافہ اور بلیک میں فروخت جاری ہے، اس موقع پر مرکزی رہنماء خرم حسن سنگھیڑا,چوہدری افتخار مرکزی جنرل سیکرٹری ،مہر اکمل ضلعی صدر وہاڑی ،حافظ اویس یوتھ صدر کیپٹن محمد حسین ٹی جے، صوبائی صدر پنجاب اور دیگر رہنما و کسان بھی موجود تھے.




































Visit Today : 401
Visit Yesterday : 541
This Month : 15165
This Year : 63001
Total Visit : 167989
Hits Today : 981
Total Hits : 863164
Who's Online : 4





















