ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہاولپور ڈویژن رانا انتخاب عالم نے ایکسائز آفس ملتان کا ایڈیشنل چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا،،ملتان آمد پر استقبال کیا گیا
ملتان : ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بہاولپور ڈویژن رانا انتخاب عالم نے ایکسائز آفس ملتان کا ایڈیشنل چارج لے کر کام کا آغاز کردیا ہے اس موقع پر ایکسائز آفس ملتان کے سینئر افسران و ملازمین سمیت یونین عہدیداران نے ان کی ملتان آمد پر استقبال کرتے ہوئے انہیں خیرسگالی کے طور پر پھول پیش کیئے استقبال کرنیوالوں میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایڈمن خالد حسین قصوری، ای ٹی اوز شیخ محمد عارف، حافظ طیب، سینئر انسپکٹرز ملک عبدالمجید نانڈلہ، احسان خان سدوزئی، محمد درویش، احمد رضا تھہیم، اصغر علی، خالد محمود گجر، زبیر خان، منور خان شامل تھے، واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایکسائز ملتان افتخار احمد بھلی ذاتی مصروفیات کے سلسلے میں پندرہ روز کی چھٹیوں پر ہیں جبکہ ڈی جی ایکسائز پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر ایکسائز بہاولپور رانا انتخاب عالم کو ملتان آفس کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے،




































Visit Today : 444
Visit Yesterday : 541
This Month : 15208
This Year : 63044
Total Visit : 168032
Hits Today : 1477
Total Hits : 863660
Who's Online : 7





















