پشاور میں ایف سی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ،ایک اہلکار شہید 7 افراد زخمی
پشاور: حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سے ایک اہلکار شہید جبکہ ایف سی اہل کاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پشاور کے علاقے حیات آباد فیز سکس میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز،فائر وہیکل اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی ادارے نے 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، زخمی ہونے والا ایک اہلکار دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر خان نے تصدیق کی کہ اسپتال میں دھماکے سے زخمی ہونے والے دو افراد کو لایا گیا اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باقی زخمیوں کو دوسرے اسپتال، سی ایم ایچ لے جایا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق دھماکا ایف سی کی گاڑی پر ہوا، دھماکا خودکش لگتا ہے جو کہ شلمان پارک کے قریب ہوا، دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور گاڑی میں تھا، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ تفتیشی کیلئے جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نئی بننے والی عسکری تنظیم تحریک جہاد پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔




































Visit Today : 459
Visit Yesterday : 541
This Month : 15223
This Year : 63059
Total Visit : 168047
Hits Today : 1637
Total Hits : 863820
Who's Online : 2





















