عمران خان کی سزا یا نا اہلی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا : رانا ثنا اللہ
اسلام آباد : وہ نہیں جانتے کہ عمران خان کو سزا الیکشن سے پہلے یا بعد میں ہوگی۔ اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سزا یا نا اہلی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، 9 مئی کے واقعات میں جو پی ٹی آئی والے ملوث نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے، شیخ رشید کو گرفتار کرکے اسے اہمیت نہیں دینا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہوگا، موجودہ حالات میں امید نہیں کہ ہماری اپیل منظور ہوگی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کا باقاعدہ اعلان ہوگا لیکن ابھی تک حتمی تاریخ سامنے نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گی کسی سیاسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا، پنجاب میں ہماری قومی اسمبلی کی سو اور صوبائی اسمبلی کی دو سو سیٹیں پکی ہیں۔


































Visit Today : 480
Visit Yesterday : 541
This Month : 15244
This Year : 63080
Total Visit : 168068
Hits Today : 1804
Total Hits : 863987
Who's Online : 4





















