لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ ،، دفتر خارجہ نے بھارت نا ظم الامور کو طلب کرلیا
اسلام آباد : لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد دفتر خارجہ نے بھارت نا ظم الامور کو طلب کرلیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور سے فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا، پاکستان کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔ دفترخارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فائربندی معاہدے کی پاسداری کرے ، اس طرح کی واقعات خطے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں معصوم کشمیری چرواہوں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں1 شہری شہید اور2 زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح 11:55 پر حسب سابق غیر انسانی روئیے کا مظاہرہ کیا ،بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا نیا منصوبہ بنا لیاہے ،بھارتی فوسز کا جغرافیائی سیاسی محرکات ، جھوٹے بیانیے ، من گھڑت الزام کا نیا سلسلہ شرو ع ہو چکاہے ، بھارت منصوبے کے تحت جھوٹے بیانیے کی تسکین کیلئے معصوم جانوں کے درپے ہے ۔




































Visit Today : 308
Visit Yesterday : 536
This Month : 844
This Year : 64563
Total Visit : 169551
Hits Today : 3099
Total Hits : 878811
Who's Online : 29




















