جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے جنرل کریم ولیئف کی ملاقات ، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
bbc news urdu نے Tuesday، 23 May 2023 کو شائع کیا.
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے پہلے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل کریم ولیئف نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کے پہلے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل کریم ولیئف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے ملاقات میں فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ جی ایچ کیو آمد پر آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں وفد نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت سے میز پر بھی ملاقات کی۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 450
Visit Yesterday : 541
This Month : 15214
This Year : 63050
Total Visit : 168038
Hits Today : 1542
Total Hits : 863725
Who's Online : 3





















