پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی سے لاتعلقی اور علیحدگی ، عمران خان نے ردعمل جاری کردیا
bbc news urdu نے Tuesday، 23 May 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں کے اعلان لاتعلقی اور علیحدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ردعمل جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے بعد فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ شیریں مزاری نے مستقبل میں سیاست نہ کرنے جبکہ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔ سینئر رہنماؤں کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ’ پاکستان میں جبری شادیوں کے بارے میں ہم سب نے سنا تھا لیکن پی ٹی آئی کے لیے ’جبری علیحدگیوں‘ کا ایک نیا عجوبہ متعارف کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ساری صورت حال میں یہ بھی سوچ رہا ہوں انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں ملک سے کہاں غائب ہوگئیں ہیں۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 467
Visit Yesterday : 541
This Month : 15231
This Year : 63067
Total Visit : 168055
Hits Today : 1724
Total Hits : 863907
Who's Online : 2





















